Ahmad Yaseen Saeedi

How to relation break up? | تعلق توڑنا کیسا ہے؟

تعلق توڑنا کیسا ہے؟

How to relation break up? | تعلق توڑنا کیسا ہے؟


بغیر کسی شرعی وجہ کے تین دن سے زیادہ مسلمانوں سے تعلق توڑنا حرام ہے گناہ ہے اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے (فتاوی رضویہ ج6 ص599) نبی پاکﷺ نے فرمایا کسی مسلمان کے لیے جاٸز نہیں کہ تین دن سے زیادہ اپنے مسلمان بھاٸی سے تعلق توڑے جو تین دن سے زیادہ تعلق توڑے اور اسی حال میں مر جاۓ تو جہنم میں جاۓ گا (ابو داٶد شریف ص770) یادرہے کہ بد مذہب بے دین سے ہر قسم کا تعلق توڑنا فرض ہے (فتاوی رضویہ ج14 ص594) تفسیر روح البیان میں علامہ اسماعیل حقی علیہ الرحمہ نے لکھا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مبارک علیہ الرحمہ کو ان کی موت کے بعد خواب میں کسی نے دیکھا اور پوچھا ما فعل اللہ بک؟ یعنی اللہ پاک نے آپ کہ ساتھ کیسا معاملہ فرمایا تو آپ نے فرمایا اللہ پاک نے مجھے اپنے سامنے 30سال کھڑا کر دیا اور سخت زجر و توبیخ کی صرف اس وجہ سے کہ میں نے ایک دن کسی گمراہ(بد مذہب) بدعتی کو شفقت کی نظر سے دیکھا تھا الله أكبر الامان و الحفیظ (تفسیر روح البیان ج1 ص550) اس سے اندازہ لگاٸیں ان لوگوں کا جو بے دینوں بد مذہبوں گمراہوں بدعتیوں اور گستاخِ صحابہ اور گستاخِ اہل بیت اور سب سے بڑھ کر گستاخِ رسول کے ساتھ اٹھتے بٹھتے کھاتے پیتے ہیں اللہ پاک بد مذہبوں گمراہوں بدعتیوں اور گستاخوں کی صحبت سے ہم سب کو بچاۓ اور نیک اور صالحین لوگوں کی صحبت عطا فرمائے

Ads go here

Head